
دنیا کے معروف تحقیقی (ریسرچ )ادارے میکس پلانک انسٹیٹیوٹ برائے قانونی تاریخ اور قانونی نظریہ نے 2026ء کے لیے اپنی ریسرچ فیلوشپ پروگرام کا افتتاح کردیا ہے۔ یہ فیلوشپ بین الاقوامی ریسرچرز کو قانونی اور تاریخی تحقیق(Research )کے میدان میں تین ماہ کی گہری فہم و علمی مصروفیت کا موقع فراہم کرتی ہے۔
یہ پروگرام خاص طور پر گریجویٹس ابتدائی مرحلے کے ریسرچرز اور ان افراد کے لیے موزوں ہے جو انٹرنیشنل لیول تحقیقی تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ فیلوشپ کے دوران منتخب کردہ امیدواروں کو ماہانہ وظیفہ، رہائش، سفری اخراجات کی مکمل فراہمی کی جاتی ہے۔ نیز درخواست دینے کے لیے کوئی چارجز نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 میں پاکستان سے ہجرت کرنے کے لیے کونسا ملک بہترین ہے؟
یاد رہے کہ فیلوشپ کا دورانیہ 5 جنوری 2026ء تا 31 مارچ 2026ء تک ہوگا اور درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2025ء ہے۔ درخواست دینے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تحقیقاتی تجویز اور سی وی کے ساتھ آن لائن درخواست جمع کروائیں۔ میکس پلانک انسٹیٹیوٹ کی یہ فیلوشپ نہ صرف تحقیقی میدان میں انٹرنیشنل رابطے کو فروغ دیتی ہے بلکہ اس کے علاؤہ نوجوان ریسرچرز کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔امیدوار میکس پلانک انسٹیٹیوٹ کی ویب سائٹ پر جا کر اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔