
تفصیلات کے مطابق اس سال پاکستانی شہریوں کا رجحان بیرون ملک ہجرت کرنے میں رہا ہے ۔ شہری بہتر روزگار تعلیم اور محفوظ زندگی کے لیے بیرون ملک جانے میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ کینیڈا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ملک بن گیا ہے جہاں مستقل رہائش حاصل کرنا آسان ہے اور ملازمتوں کے اچھے مواقع موجود ہیں ۔
جرمنی اور سویڈن کی یونیورسٹیاں پاکستانی طلبہ کو مفت یا کم خرچ پر اعلی تعلیم فراہم کرتی ہیں ۔ انجینئیرز اور ڈاکٹرز کے لیے بھی کینیڈا اور آسٹریلیا میں مواقع بڑھ رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکولوں اور کالجوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں؟
جو لوگ اپنے خاندان کے ساتھ جانا چاہتے ہیں ان کے لیے کینیڈا اور آسٹریلیا بہترین آپشن ہیں جہاں تعلیم صحت اور سماجی سہولیات حاصل ہیں۔ یورپ میں کچھ ملک IELTS کے بغیر بھی تعلیمی پروگرامز پیش کرتے ہیں ۔جیسے جرمنی اور اٹلی۔ تجزیہ کاروں کا مشورہ ہے کہ بیرون ممالک جانے سے پہلےملک کے امیگریشن قوانین اور PR کا طریقہ،آپ کے شعبے کے لحاظ سے ملازمتوں کی دستیابی ،متوقع آمدنی اور روزمرہ اخراجات کا موازنہ اور تعلیم و صحت کی سہولتوں کا معیار وغیرہ پر غور کریں تاکہ وہاں دیر پا رہائش اختیار کرنے میں مشکل درپیش نا آئے ۔