پنجاب میں اسکولوں اور کالجوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں؟
Summer Vacations Punjab
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات 15 اگست کو ختم ہونے والی ہیں تاہم والدین منتظر ہیں کہ کیا صوبائی حکومت ان چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کرے گی یا نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی میں جاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمام سرکاری اور نجی اسکول 15 اگست 2025 کو دوبارہ کھلیں گے جس کے ساتھ ہی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔

مزیدبرآں کھلنے والے دن حاضری کم رہنے کی توقع ہے اور اگر توسیع کا اعلان نہ کیا گیا تو اسکول 18 اگست (ہفتے کے اختتام کے بعد) سے مکمل تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔

تاحال صوبائی حکومت کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ موسم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک کے پیپروں کی ری چیکنگ کا شیڈول جاری

پنجاب میں سنگل شفٹ اسکولز کے اوقات کار پیر تا جمعرات: صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک اور جمعہ کو صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔

ڈبل شفٹ اسکولز میں مارننگ شفٹ میں پیر تا جمعرات: صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک اور جمعہ کے روز صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔

ایوننگ شفٹ کے اوقات کار پیر تا جمعرات: دوپہر 2:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک اور جمعہ کے روز دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک ہوں گے۔