لندن: مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
 لندن کے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر مسافر طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
فائل فوٹو
لندن: (سنو نیوز) لندن کے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر مسافر طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ سے نیدرلینڈز کے لیے ٹیک آف کررہا تھا کہ اچانک ہی طیارے کو حادثہ پیش آگیا،طیارے میں 80 کے قریب مسافر سوار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو منسوخ کردیا گیا، طیارے میں آگ لگنے سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھائی دیے۔

مقامی پولیس کے مطابق برطانوی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے طیارے میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

حادثے کے بعد ایئرپورٹ حکام اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور طیارے میں پھنسے مسافروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے کوششیں شروع کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹس ہلاک

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہوائی اڈے سے چلنے والی زیادہ تر پروازیں ایزی جیٹ ہیں جو پورے یورپ کے مقامات پر پرواز کرتی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خوش قسمتی سے تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہے اور کسی بھی جان جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،حادثے کے فوری بعد ایئرپورٹ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

ایئرپورٹ حکام نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے کی مرمت یا تحقیقات کے دوران فی الحال ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ کی مزید پروازیں منسوخ رہیں گی۔