بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹس ہلاک
IAF Jaguar crash
فائیل فوٹو
لاہور : (ویب ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا ایک جیگوار ٹرینر طیارہ بدھ کی دوپہر راجستھان کے ضلع چورو میں ایک تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

حادثے کے  نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں ۔بھارتی فضائیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک IAF جیگوار ٹرینر طیارہ آج ایک معمول کے تربیتی مشن کے دوران حادثے کا شکار ہو کر راجستھان کے چورو کے قریب گر گیا۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹس کو جان لیوا چوٹیں آئیں جبکہ کسی شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔

IAF نے کا مزید کہناتھا کہ ہم قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ترکش ایئر لائنزکا پاکستان کے لیے پروازیں بڑھانے کا اعلان
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔