ترکش ایئر لائنزکا پاکستان کے لیے پروازیں بڑھانے کا اعلان
Turkish Airlines
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ترکش ایئر لائنزنے 27 اکتوبر 2025 سے پاکستان کے لیے اپنی پروازوں کا سلسلہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس توسیع کے تحت ایئر لائن اسلام آباد اور لاہور دونوں کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی۔

استنبول سے لاہور کے لیے پروازیں ہفتہ میں 11 سے بڑھا کر 14 کر دی جائیں گی جبکہ اسلام آباد کے لیے ہفتہ میں 10 سے بڑھا کر 14 کی جائیں گی۔ ایئر لائن ان راستوں کے لیے ایئربس A300 طیارے تعینات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین : 70 سے زائد ممالک کیلئے ویزا فری انٹری کی سہولت فراہم

یاد رہے کہ یہ پیش رفت اس واقعے کے بعد ہوئی ہے جو 7 جولائی 2025 کو پیش آیا، جب ترکش ایئر لائنز کی ایک پرواز کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ استنبول جانے والا طیارہ پرواز کے فوراً بعد واپس پلٹ گیا تھا۔

ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور واپس لوٹنے کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملتے ہی طیارہ محفوظ طریقے سے لینڈ کر گیا۔ ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے کو تکنیکی معائنہ کے لیے انجینئرز کے حوالے کرنے کے لیے ایک محفوظ پارکنگ بے میں منتقل کر دیا گیا تھا۔