
رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے 36 سینیٹرز نے وزیراعظم کے خلاف سابق وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہونے کے معاملے پر آئینی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
آئینی عدالت میں دائر درخواست میں سینیٹرز نے وزیراعظم پیتونگا ترن شیناوترا پر بے ایمانی اور آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پیتونگا ترن شیناوترا کو عہدے سے معطل کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ سینیٹرز کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیراعظم عہدے سے معطل رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیمیکل فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 10 افراد لقمہ اجل بن گئے
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈاورکمبوڈیا کی فوجی جھڑپوں کے بعد تھائی وزیراعظم کی کمبوڈین رہنما سے ٹیلیفونک گفتگو لیک ہوئی تھی جس میں وہ تھائی فوجی افسر پر تنقید کررہی تھیں۔
لیک کال میں تھائی وزیراعظم نے کمبوڈیا کے رہنما سے درخواست کی تھی کہ وہ تھائی لینڈ کے "دوسرے فریق" بشمول ایک تھائی فوجی جنرل کی باتوں پر دھیان نہ دیں کیونکہ باقی تمام فریق خود کو اہم دکھانا چاہتے ہیں۔
تھائی وزیراعظم کی فون کال لیک کے بعد نہ صرف ان پر شدید تنقید کی جارہی تھی بلکہ اور ان کے استعفےکا مطالبہ بھی کی جارہا تھا جس پر مستعفی ہونے سے انکار کردیا تھا۔