
دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد مزدور شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فیکٹری میں کام جاری تھا کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ کئی مزدور 100 میٹر دور جا کر گرے، جبکہ فیکٹری کے اطراف موجود رہائشی خیمے بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔
ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی ایئرلائن کے کیبن منیجر دورانِ پرواز خالقِ حقیقی سے جاملے
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم فیکٹری میں موجود کیمیکل مواد اور حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ فیکٹری مالکان اور انتظامیہ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عوامی حلقے فیکٹری میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔