
پرواز جدہ سے لندن روانہ ہوئی تھی، محسن الزہرانی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے کہ دورانِ پرواز ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ کریو میں شامل طبی عملے نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ترجمان سعودیہ ایئرلائن کے مطابق واقعہ کی سنگینی کے باعث طیارے کو ہنگامی طور پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ وہاں پہنچنے پر محسن الزہرانی کی نعش کو ایمبولینس کے ذریعے مقامی اسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں وزٹ ویزہ ہولڈرز کیلئے بڑی خوشخبری
ایئرلائن نے اپنے بیان میں مرحوم کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محسن الزہرانی ایک فرض شناس، تجربہ کار اور ذمہ دار افسر تھے، جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
سعودی سفارتخانے نے قاہرہ میں نعش کو مملکت واپس منتقل کرنے کیلئے فوری کارروائی شروع کر دی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام تر قانونی اور سفارتی مراحل کو جلد از جلد مکمل کر کے مرحوم کی نعش کو وطن واپس پہنچایا جائے گا۔