سعودی عرب میں وزٹ ویزہ ہولڈرز کیلئے بڑی خوشخبری
Saudi visit visa
فائل فوٹو
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے وزٹ ویزہ رکھنے والوں کیلئے ایک اہم اور سہولت بخش اقدام کا اعلان کر دیا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے ایسے تمام وزٹ ویزہ ہولڈرز کو خوشخبری سنائی ہے جن کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے ایکسپائرڈ وزٹ ویزوں میں توسیع کیلئے ایک نیا انیشیٹیو متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت مقررہ فیس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد 30 دن کی توسیع حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ فیصلہ یکم محرم 1447 ہجری سے نافذ العمل ہوگا۔

حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے شہری ابشر پلیٹ فارم پر موجود تواصل سروس کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں اضافہ

 

 

وہ تمام افراد جن کے وزٹ ویزے کی مدت ختم ہو چکی ہے، وہ مقررہ وقت سے پہلے اس سہولت سے فائدہ اٹھا لیں تاکہ کسی قسم کی قانونی پیچیدگی یا جرمانے سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کا یہ اقدام اُن غیر ملکیوں کیلئے بڑی سہولت ہے جو کسی مجبوری یا حالات کے باعث وقت پر واپسی نہیں کر سکے۔ یہ رعایت سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کیلئے ریلیف کا باعث بنے گی۔