پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں اضافہ

فائیل فوٹو
June, 28 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری اب 32 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کے ذریعے سفر کر سکتے ہیں۔
بین الاقوامی رینکنگ ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ اس وقت 100ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 2021 میں یہ 113ویں نمبر پر تھا۔ یہ ترقی پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیوں اور عالمی تعلقات میں بہتری کی نشانی مانا جا رہا ہے۔
ایک اور اہم پیش رفت کے طور پر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو بغیر ویزا سفر کی اجازت ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں صحت کارڈ پر علاج ختم، حکومت کا نیا پروگرام متعارف
اس معاہدے کے حامل سفارتی یا سرکاری حیثیت والے افراد کو اب سفر سے پہلے ویزا کی رسمی کارروائی مکمل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد دے گا۔