احمد آباد طیارہ حادثے میں ایک کرکٹر ہلاک، 6 روز بعد بڑا انکشاف
Ahmedabad plane crash
فائل فوٹو
نیو دہلی:(ویب ڈیسک) احمد آباد میں پیش آنے والے ہولناک طیارہ حادثے میں جہاں اب تک 270 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، وہیں ایک چونکا دینے والی خبر 6 روز بعد سامنے آئی ہے۔

اس افسوسناک حادثے ایک نوجوان بھارتی نژاد کرکٹر دیرگھ پٹیل بھی حادثے کا شکار ہوا ہے۔

23 سالہ دیرگھ پٹیل انگلینڈ میں مقیم تھے اور معروف لیڈز ماڈرن کرکٹ کلب کی نمائندگی کر چکے تھے۔ ان کی موت کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ نے سوشل میڈیا پر کی، جس پر دنیا بھر سے کرکٹ شائقین اور ان کے سابقہ ساتھیوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ طیارہ حادثے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے کا بلیک باکس برآمد کر لیا گیا ہے اور اس کی مدد سے جلد ہی تحقیقات میں پیش رفت متوقع ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں ممکنہ تکنیکی خرابی یا ایئر ٹریفک کنٹرول میں غلطی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی مسافر طیارے میں بم کی اطلاع، ہنگامی لینڈنگ

حادثے میں مرنے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ مرنے والوں کے لواحقین شدید غم کی کیفیت میں ہیں۔

بین الاقوامی کرکٹ کمیونٹی نے دیرگھ پٹیل کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھیل کی دنیا کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔