
تفصیلات کے مطابق یہ پرواز بھارت کے شہر کوچی سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی تھی، جہاں اس کا مختصر قیام تھا۔ پرواز بھارتی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 31 منٹ پر روانہ ہوئی، جس میں 157 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔ کوچین انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (CIAL) کے مطابق بم کی دھمکی ایئرپورٹ کے آفیشل ای میل پر موصول ہوئی، اسکے بعد بم تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی (BTAC) کا اجلاس بلایا گیا، جس نے اس خطرے کو مخصوص قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ائیر انڈیا حادثہ : بھارتی نجومی کی پیشگوئی سچ ثابت
یاد رہے ایک ایسا ہی واقعہ پیر کے روز بھی پیش آیا تھا جب جرمن ایئر لائن لفتھانزا کی پرواز فرینکفرٹ سے بھارت کے شہر حیدرآباد جا رہی تھی۔ طیارے کو بم کی ای میل دھمکی موصول ہونے کے بعد واپس جرمنی لوٹنا پڑا۔ یہ ای میل حیدرآباد ایئرپورٹ کو بھارتی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 1 امنٹ پر موصول ہوئی۔ اس خطرے کی جانچ پڑتال کے لیے بھی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے تحت کمیٹی تشکیل دی گئی۔
واضح رہے کہ یہ واقعات 12 جون کو احمد آباد میں پیش آنے والے ایک بڑے حادثے کے بعد ہوئے، جب ایئر انڈیا کی پرواز ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 271 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔