
12 جون کو بھارتی شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا جہاز اڑان بھرنے کے 30 سیکنڈ بعد ہی گرکر تباہ ہو گیا، طیارہ دوپہر ایک بج کر 38 منٹ پر لندن کےلیے روانہ ہوا تھا لیکن بد قسمتی سےایک منٹ بعد ہی پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی تھی۔
یاد رہے کہ سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے باعث جہاز میں سوار 241 مسافر ہلاک ہوئے اورایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 274 ہوگئی ہے جبکہ طیارے کے گرنے کی جگہ سے ملبہ ہٹانے کی کوششیں ریسکیو ٹیمز کی طرف سےاب بھی جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں مسافر طیارہ تباہ،سابق وزیر اعلیٰ بھی حادثے کا شکار
تاہم واضح رہے کہ اب طیارہ حادثے سے ایک ہفتہ قبل ہی بھارتی نجومی شرمستھا کی پیش گوئی وائرل ہوگئی ہے۔
5 جون کو ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں بھارتی نجومی شرمستھا نے اپنی ایک ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ میں اب بھی بھارت میں طیارہ حادثے اور اس سے ہونے والی تباہی کی پیش گوئی پر قائم ہوں ۔
مزید یہ کہ شرمستھا کی ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ 2025 میں بھارت میں طیارہ حادثے کی خبر سب کو صدمے میں ڈال دے گی۔