
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےپاکستان کی پارلیمنٹ کی جانب سے یکجہتی کےاظہارپرشکریہ اداکیا جس پر ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان نے پاکستان کےحق میں نعرےبازی کی، ایرانی صدرنے پاکستان کی پارلیمنٹ کےمؤقف پر اظہار تشکر کیا۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستانی عوام اورپارلیمنٹ ایران کےساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی پارلیمنٹ نےایران کےخلاف اسرائیلی اقدام کوگھناؤناقراردیا، پاکستانی پارلیمنٹ نے کہا جہاں ضرورت پڑی ایران کابھرپورساتھ دیں گے۔
Islamic Republic of Iran Consultative Assembly (Parliament):
— Embassy of Islamic Republic of Iran- Islamabad (@IraninIslamabad) June 16, 2025
پاکستان، تشکر، تشکر
پاکستان تشکر، تشکر pic.twitter.com/HOuN6KwzNE
اس موقع ایرانی اسمبلی کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے اسرائیل کی جانب سےایرانی شہریوں پر بزدلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ایرانی قوم کو دشمن کے خلاف ہوشیار اور متحد رہنے کی تاکید بھی کی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حالتِ جنگ میں مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران
ایرانی صدر سے گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، اسرائیل کی بلااشتعال اور بلاجواز جارحیت پر حکومتِ ایران اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔
اسرائیلی حملوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر پزشکیان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا ذکر کیا۔
وزیر اعظم نے اسرائیل کی اشتعال انگیزی اور مہم جوئی کو علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔
ایرانی صدر پزشکیان نے اس مشکل وقت بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔