اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول جاری
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے وفاقی دارالحکومت جکے مختلف علاقوں میں ضروری مرمت و معمولی ترقیاتی کاموں کے باعث بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے وفاقی دارالحکومت جکے مختلف علاقوں میں ضروری مرمت و معمولی ترقیاتی کاموں کے باعث بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

آئیسکو کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 16 دسمبر بروز منگل صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 16 دسمبر کو سی ڈی اے آفس، سروس روڈ ایسٹ، اقبال ٹاؤن، جی-6/3، اسلام آباد کلب کے علاقوں میں بجلی کی بندش ہو گی۔

علاوہ ازیں اسی دورانیے میں سی ڈی اے پمپ، آرچرڈ اسکیم، اتھل، بابل اسلام، ایف-8، جی-9 مرکز، ایف ایچ ایس اور آئی-8/4 میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گی۔

آئیسکو حکام کے مطابق آئی-10/1، جی-13/1، ریلوے روڈ، ریہرا، سی ایم پاک زونگ، کُری، آئسولیشن ہسپتال اور پی ایچ اے-1 میں بھی شہریوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے اڈیالہ کے باہر احتجاج کی کال دیدی

حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقوں پنڈی پوائنٹ، کوہلہ، بلاوارہ، پیرسہاوہ اور اس کے گرد ونواح کی مقامی آبادی اور پارک روڈ میں بھی بجلی کی سپلائی معطل رہنے کا امکان ہے۔

آئیسکو حکام نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی سپلائی معطل رہنے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں متعلقہ شکایتی مراکز سے رابطہ کریں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بجلی کی سپلائی کے نظام کی بہتری اور صارفین کو بہتر سروسز کی فراہمی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔