
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے مطابق، یہ فیصلہ زائرین کے لیے بہتر سہولتوں کی فراہمی اور غیر قانونی رہائش کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے۔ تمام بین الاقوامی زائرین کو ویزا درخواست سے قبل سعودی وزارت سیاحت سے منظور شدہ ہوٹل میں رہائش کی تصدیق لازمی کرنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے عمرہ سروس فراہم کنندگان کو ہدایت دی ہے کہ زائرین کی رہائش صرف لائسنس یافتہ ہوٹلوں میں ہو تاکہ معیار اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ویزا جاری نہیں کیا جائے گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے تحت مذہبی سیاحت کو مزید ترقی دینے اور زائرین کے لیے معیاری سہولیات فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔ "نسک مسار" پلیٹ فارم زائرین کو رہائش کی تصدیق، بکنگ اور دیگر سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
سعودی حکام نے زائرین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی رہائش کی بکنگ بروقت مکمل کر لیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔