
پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی فوج فوج کی جانب سے اسرائیل میں ان اہداف کو نشانہ بنایا جارہا جہاں سے ایران پر جارحیت کی جارہی ہے، ہم نے میزائل حملوں میں 150 اسرائیلی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق 3 میں اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جن میں اسرائیلی فوج کے اڈے اور ہتھیار بنانے والی اسرائیلی تنصیبات شامل ہیں۔
پاسداران انقلاب کت جاری کردہ بیان کے مطابق ایرانی فضائیہ نے مقبوضہ علاقوں میں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز داغے ہیں، یہ وہی تنصیبات ہیں جہاں سے اسرائیل کی جانب سے ایران اور فلسطینیوں پربم برسائے جاتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کا اسرائیلی ایف-16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
پاسداران نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی بیانات کے برعکس ایرانی میزائل اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنارہے ہیں، یہ بے گناہوں کا خون بہائے جانے کا بدلہ لیا جارہا ہے۔
پاسداران انقلاب نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ ایران کی سکیورٹی سرخ لکیر ہے، جس پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا، اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے،جس کے بعد دنیا حیران رہ جائے گی۔