برطانوی کرائم ایجنسی نے شیخ حسینہ کے ساتھی کے اثاثے منجمد کر دیے
 برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھی و سابق وزیر کے اثاثے منجمد کردیے۔
فائل فوٹو
لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھی و سابق وزیر کے اثاثے منجمد کردیے۔

سابق بنگلہ دیشی وزیر سیف الزمان کی دولت کی چمک دمک کے پیچھے عوامی لوٹ مار کی حقیقت سامنے آگئی،کرپشن کے الزامات، لندن، دبئی، نیویارک میں سابق بنگلہ دیشی وزیر سیف الزمان چودھری کے خفیہ اثاثے بے نقاب ہو گئے۔

برطانوی کرائم ایجنسی نے عوامی لیگ کے قریبی وزراء کی جائیدادوں پر شکنجہ کس دیا، این سی اے کی جانب سے سابق وزیر سیف الزمان کی 11 ملین پاؤنڈ کی جائیداد منجمد کردی گئی جبکہ 350 غیر ملکی اثاثوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف الزمان نے 12 ہزار ڈالر سالانہ حد کے باوجود 5000 ملین ڈالر خرچ کیے، این سی اے کی جانب سے سابق وزیر کی جائیدادوں کو منجمد کرنے کا اقدام بنگلا دیشی حکام کی جانب سے قانونی درخواستوں کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، ڈرونز داغ دیئے

بنگلا دیشی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مودی کے نقش قدم پر چل کر کرپشن کو سرکاری سرپرستی فراہم کرتی رہیں، بنگلہ دیشی عوام نے ظلم، کرپشن اور بھارتی مداخلت کے خلاف ایک مضبوط محاذ کھڑا کر کے شیخ حسینہ کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ مودی سرکار کی سرپرستی میں شیخ حسینہ طاقت کا ناجائز استعمال کر کے عوام کا استحصال کرتی رہیں جبکہ شیخ حسینہ کا منظورِ نظر وزیر لندن میں پرتعیش زندگی گزارنے میں مصروف تھا،سیف الزمان نے بنگلا دیشی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیرون ملک سرمایہ منتقل کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی دستاویزی فلم میں سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کے کرپٹ وزیر کے کروڑوں کے سوٹ اور جوتوں کا بھی انکشاف ہوا ہے، مودی کی سرپرستی اور شیخ حسینہ کے سائے میں پروان چڑھی کرپشن دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔