ہندو تنظیم کی سکھوں کو دہشتگرد قرار دینے کی گھناؤنی سازش بے نقاب
 بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کی سکھوں کو دہشتگرد ثابت کرنے کی کوشش کی اصل حقیقت سامنے آ گئی۔
بھارتی سکھ آر ایس ایس کو ایکسپوز کرتے ہوئے
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کی سکھوں کو دہشتگرد ثابت کرنے کی کوشش کی اصل حقیقت سامنے آ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سکھ نے ویڈیو میں آر ایس ایس کی سازش کا پردہ چاک کر دیا، ویڈیو میں بھارتی سکھ شہری نے بھارتیوں کی اصل اوقات دکھا دی۔

بھارتی سکھ شہری کا کہنا تھا کہ آپ کو جو دہشتگرد "سکھ" نظر آ رہا ہے دراصل یہ آر ایس ایس کا تیار کردہ نقلی سکھ ہے،میں پاکستانیوں اور مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں ایسا سکھ دیکھ کر سکھ نہیں سمجھ لینا، درحقیقت یہ تیار کئے گئے نقلی سکھ ہیں۔

بھارتی سکھ نے کہا کہ آر ایس ایس بلوچستان کے لوگوں کو سامنے لا کر محض ڈرامہ بازی کر رہی ہے،بلوچستان میں چھوٹے معصوم بچے مارے جاتے ہیں،آر ایس ایس تنظیم دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتی ہے تا کہ پاکستان پر حملے کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن پاکستان کے حق میں جھک چکا،فرانسیسی ماہر

اس کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ ویڈیو میں موجود شہری سر عام کہہ رہا ہے کہ دہشتگردی پھیلاؤ، مطلب بھارت دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے،یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سکھ کی گفتگو نے آر ایس ایس کا جعلی سکھ بنا کر سکھ برادری کو بدنام کرنے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، بھارتی سکھ کی گفتگو ثابت کرتی ہے کہ خطے میں دہشتگردی کا سہولت بھارت ہے۔