دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری
 رواں سال خطبہ حج کو دنیا بھر میں 35 زبانوں میں براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
فائیل فوٹو
لاہور (ویب ڈیسک) رواں سال خطبہ حج کو دنیا بھر میں 35 زبانوں میں براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
 دو مقدس مساجد کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ کے مطابق ترجمے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے تاکہ حج کا مقدس پیغام پوری دنیا کے مسلمانوں تک پہنچایا جا سکے۔
اس ترجمہ منصوبے کا مقصد پانچ ملین سے زائد مسلمانوں تک خطبے کا پیغام پہنچانا ہے۔ مکہ مکرمہ میں قائم خصوصی اسٹوڈیوز سے براہِ راست اور بیک وقت ترجمے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ خطبہ مختلف پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا جن میں سیٹلائٹ ٹی وی، ایف ایم ریڈیو و موبائل ایپلیکیشنز اور سوشل میڈیا چینلز شامل ہیں۔
 
 
 علاوہ اذیں سائن لینگویج سمیت دیگر انکلوژن فارمیٹس پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ تمام افراد اس روحانی موقع سے مکمل فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ اقدام سعودی عرب کے نظریہ 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد حج خدمات کو جدید بنانا اور مذہبی رواداری کے پیغام کو فروغ دینا ہے۔
شیخ عبدالرحمٰن السدیس صدر برائے مذہبی امور نے کہا کہ ترجمہ کی اس کوشش کا مقصد خطبہ حج کے روحانی، اخلاقی اور عالمی بھائی چارے کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانا ہے۔
واضح رہے کہ اس سال شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ عرفات کے دن خطبہ حج دیں گے، جبکہ دیگر حج عبادات کی امامت شیخ عبدالرحمٰن السدیس کریں گے۔
یہ ترجمہ سروس ان لاکھوں حاجیوں کے لیے مفید ثابت ہو گی جو زبان کی رکاوٹ کی وجہ سے پہلے خطبے کی مکمل روح کو سمجھنے سے قاصر رہے۔