امریکہ جنگ کرنیوالے ممالک کیساتھ تجارت نہیں چاہتا: ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو خطرناک جنگ سے روکا، امریکہ جنگ کرنے والے جنوبی ایشیائی ممالک کیساتھ تجارت نہیں چاہتا
ڈونلڈ ٹرمپ امریکی شہر واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے/ فائل فوٹو
واشنگٹن: (سنو نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو خطرناک جنگ سے روکا، امریکہ جنگ کرنے والے جنوبی ایشیائی ممالک کیساتھ تجارت نہیں چاہتا۔

 امریکی شہر واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی شدید کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی تھی، اور دونوں ممالک نے جنگ کے ابتدائی چار دنوں میں جیٹ طیارے، میزائل اور ڈرونز تک استعمال کیے، جس سے یہ خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ یہ تنازع ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیرباد کہہ دیا

انہوں نے کہا، میں نے ذاتی طور پر پاکستان اور بھارت کی قیادت سے بات کی، دونوں ممالک کی قیادت کو جنگ روکنے پر مبارکباد دیتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام نہ صرف خطے کے لیے بلکہ دنیا کے لیے بھی اہم ہے۔ "ہم ان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں جو امن کو فروغ دیتے ہیں، نہ کہ جنگ کو۔"

ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان کے نمائندے آئندہ ہفتے امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف اور تجارتی معاملات پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے شکایت کی کہ پاکستانی مصنوعات پر امریکہ میں 29 فیصد تک محصولات عائد ہیں، اور اس مسئلے پر بات چیت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کو چاہیے کہ وہ تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں کیونکہ جنگ صرف تباہی لاتی ہے اور تجارت، ترقی، اور استحکام کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہے۔

ہنوئی میں صدارتی طیارے سے اترتے وقت بریجیت میکروں کی ہاتھ کی ایک حرکت پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ آیا وہ مزاح تھا یا کچھ اور، جس پر صحافی نے جب ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا وہ میکروں جوڑے کو کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو انہوں نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا: "اس بات کو یقینی بنائیں دروازہ بند ہی رہے!"۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ "میں نے ان سے بات کی ہے وہ دونوں خیریت سے ہیں۔ یہ دونوں نہایت خوش اخلاق اور اچھے لوگ ہیں، جنہیں میں اچھی طرح جانتا ہوں۔ مجھے معلوم نہیں کہ یہ سب کیوں ہو رہا ہے، مگر میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں اور وہ دونوں بہ خیریت ہیں"۔