
یہ چہ مگوئیاں سب سے پہلے 2022 میں اس وقت شروع ہوئیں جب ہسپانوی بادشاہ فلیپ ششم نے گاوی سے اپنی بیٹی، شہزادی لیونور کے لیے ایک دستخط شدہ جرسی کی فرمائش کی جو کہ گاوی نے خوش دلی سے بادشاہ کو پیش کی۔
اس واقعے کے بعد، شہزادی لیونور اور گاوی کی ایک مختصر ملاقات بھی ہوئی، جسے کچھ میڈیا حلقوں نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور افواہیں پھیلنے لگیں کہ دونوں کے درمیان کوئی خاص تعلق قائم ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ خبریں خاصی وائرل ہوئیں اور فٹبال اور شاہی خاندان کے شوقین افراد کے درمیان تجسس بڑھ گیا تاہم ان افواہوں کی نہ تو کوئی مصدقہ بنیاد تھی اور نہ ہی دونوں فریقین کی جانب سے اس کی تصدیق کی گئی۔ گاوی نے ہمیشہ اپنے فٹبال کیریئر پر توجہ مرکوز رکھی اور ان خبروں کو نظر انداز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیرباد کہہ دیا
رپورٹس کے مطابق، گاوی نے بادشاہ فلیپ کی طرف سے شہزادی کے لیے کوئی ذاتی تحفہ دینے کی درخواست کو مؤدبانہ انداز میں مسترد کر دیا اور اپنی موجودہ دوست، انا پیلایو کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے۔
شہزادی لیونور بھی اپنی تعلیم اور شاہی ذمہ داریوں میں مصروف ہیں۔ وہ 31 اکتوبر 2005 کو میڈرڈ، اسپین میں پیدا ہوئیں اور بادشاہ فلیپ ششم اور ملکہ لیٹیزیا کی بڑی بیٹی ہیں۔ ابتدائی تعلیم سانتا ماریا ڈی لوس روزالیس سکول سے حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ویلز کے UWC اٹلانٹک کالج سے بین الاقوامی بکلوریٹ مکمل کیا۔
2023 میں، انہوں نے ہسپانوی جنرل ملٹری اکیڈمی میں فوجی تربیت کا آغاز کیا۔ اگر شہزادی لیونور تخت پر بیٹھتی ہیں، تو وہ اسپین کی تاریخ میں ازابیلا دوم کے بعد پہلی خاتون حکمران ہوں گی۔ اس تمام صورتحال کے باوجود، شہزادی اور گاوی کے درمیان تعلق کی خبروں کو افواہ ہی سمجھا جا رہا ہے اور جب تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہ آئے، اس پر یقین کرنا قبل از وقت ہوگا۔