بھارت کے ساتھ بنگلہ دیش نے 21 ملین ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا
Indian Prime Minister Narinder Modi
فائل فوٹو
نیو دہلی:(ویب ڈیسک) بھارت کو خطے میں ایک اور بڑا سفارتی جھٹکا، بنگلہ دیش نے بھارتی سرکاری دفاعی کمپنی کے ساتھ 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 21 ملین ڈالر) کا اہم معاہدہ منسوخ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ معاہدہ جولائی 2024 میں بھارتی دفاعی کمپنی   گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ (GRSE) کو دیا گیا تھا، جس کے تحت کمپنی کو بنگلہ دیش کیلئے ایک جدید سمندری ٹگ بوٹ (Tugboat) تیار کرنا تھا۔ تاہم حالیہ کشیدہ سفارتی حالات کے تناظر میں ڈھاکا نے یہ معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کر دیا ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو دی گئی ٹریڈ ٹرانس شپمنٹ سہولت واپس لے لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:چین کا نیا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ J-35A منظرِ عام پر آگیا

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں حالیہ کشیدگی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے متوقع اختتام (اگست 2024) کے بعد سے مزید شدت اختیار کر چکی ہے۔

GRSE نے بھارتی اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں معاہدے کی منسوخی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ  دفاعی و تجارتی ماہرین اس پیش رفت کو جنوبی ایشیا میں تیزی سے بدلتے ہوئے سفارتی رجحانات اور خطے میں نئی صف بندی کی جانب اشارہ قرار دے رہے ہیں۔

یہ فیصلہ بھارت کے لیے نہ صرف اقتصادی بلکہ سٹریٹجک سطح پر بھی تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔