پاکستان کے حملوں کا خوف، بھارت میں فضائی آپریشن ٹھپ
India Airport Closure
فائل فوٹو
نئی دہلی:(ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے خوف نے بھارت کو شدید دباؤ میں مبتلا کر دیا۔

اس خوف کے نتیجے میں بھارت نے اپنے 27 ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق مزید 16 ایئرپورٹس کو 10 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر بند ہونے والے ایئرپورٹس کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کو ایئرپورٹس بند کرنے کی وجہ سے ایک ہی دن میں 430 سے زائد پروازیں منسوخ کرنی پڑیں، جس کے باعث ہزاروں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ متاثرہ ایئرپورٹس میں امرتسر، جموں، شملہ، بھوج، راجکوٹ، جیسلمیر، جودھپور، چندی گڑھ، پٹھان کوٹ، بھٹنڈا، دھرم شالہ، پوربندر، جام نگر، سری نگر، لیہہ تھیوس، پٹیالہ، ہلوارا، گگال اور بھونتار شامل ہیں۔

یہ طھی پڑھیں:پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی فضائی صنعت ڈوبنے لگی

بھارتی سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید ایئرپورٹس جن میں کشن گڑھ، بیکانیر، گوالیار، مندرا، کنڈالا، کیشود، لدھیانہ اور ہندون شامل ہیں،ان کو بھی سکیورٹی خدشات کے باعث فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

بھارتی دفاعی حلقوں میں پاکستان کی جانب سے ممکنہ کارروائی کی اطلاعات کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور بھارتی ایئر فورس اور سول ایوی ایشن حکام مسلسل ہائی الرٹ پر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے فضائی حملوں کا خدشہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹوں کے بعد ظاہر کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں ایئرپورٹس کی بندش سے بھارتی سول ایوی ایشن اور معیشت پر بھی شدید اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارتی خدشات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے بھارت کی داخلی کمزوری اور خوف سے تعبیر کیا ہے۔

واضح رہے کہ صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے، عالمی برادری صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کر رہی ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں