ٹرمپ نے بھارت کے بزدلانہ حملے کو شرمناک قرار دے دیا
Donald Trump
فائل فوٹو
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے جانے والے بزدلانہ حملوں کو شرمناک قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کیخلاف بھارت کے تصدیق شدہ حملے کو ’شرمناک‘ قرار دے دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہاکہ انہیں یہ خبر منگل کی شام اوول آفس کی تقریب سے پہلے ملی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے، ابھی ہم اوول کے دروازوں سے گزر ہی رہے تھے کہ اس کے بارے میں سنا۔

 صدر ٹرمپ نے اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی حلف برداری کی تقریب کی نگرانی کے بعد کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ لوگ جانتے تھے کہ ماضی کی بنیاد پر کچھ ہونے والا ہے، وہ طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں، آپ جانتے ہیں کہ وہ کئی دہائیوں اور صدیوں سے لڑ رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ بہت جلد ختم ہو جائے گا۔

ذہن نشین رہے کہ پاکستان کے بزدل اور ازلی دشمن بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے گئے، جن میں سویلین آبادی اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارت کو اس سے بڑھ کر اور موثر جواب ملے گے، وزیر دفاع

 

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مرید کے کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق احمدپور شرقیہ (بہاولپور) میں مسجد سبحان اللہ پر بھارتی میزائل حملہ کیا گیا، جس میں سویلینز کو بزدلانہ طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب حملوں کے بعد پاکستان نے اپنی ایئراسپیس کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے، اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئراسپیس کو 48 گھنٹوں کیلئے بند کیا گیا، اور اس سلسلے میں نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حکام نے شہریوں سے پرامن رہنے اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.09 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.15 ▼ 0.25
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.17 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,648 ▼ 505
Gold 22K Per Tola 415,844 ▼ 463
Gold 21K Per Tola 396,942 ▼ 442
Gold 18K Per Tola 340,236 ▼ 379
Silver Per Tola 7,008 ▲ 75
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▲ 25.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.12 ▼ 1.93
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں