پہلگام فالس فلیگ، ملایشیا نے بھی مودی کا جھوٹا بیانیہ مسترد کردیا
عالمی محاذ پر بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑ گئی، ملایشیا نے بھی پہلگام فالس فلیگ پر مودی کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کردیا۔
فائل
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی محاذ پر بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑ گئی، ملایشیا نے بھی پہلگام فالس فلیگ پر مودی کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کردیا۔

پہلگام فالس فلیگ کے بعد پوری دنیا پر مودی کی اصلیت عیاں ہو گئی،مودی سرکار نے پہلگام جعلی حملے کا ڈرامہ رچا کر بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید کمزور کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ملایشیا نے بھی بھارت کا جھوٹا بیانیہ مسترد کر دیا، چین کے بعد ملایشیا نے بھی پہلگام حملے پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا، ملایشیا نے جرأت مندانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو "انڈین ایڈمنسٹرڈ کشمیر" قرار دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت ملایشیا کے غیر جانبدار مؤقف پر سیخ پا ہو گیا جبکہ گودی میڈیا اس پر شدید ردِعمل کا اظہار کررہا ہے، ملایشیا کی جانب سے کشمیر کو "انڈین ایڈمنسٹرڈ کشمیر" کہنے پر بھارتی چینل نیوز مسلسل واویلا کررہے ہیں۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا ملایشیا کو پاکستان کی حمایت کا نام دے کر اپنی خفت مٹا رہا ہے، ملایشیا کی حمایت سے پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر مضبوط ہو گیا ہے،چین، ملایشیا اور دیگر ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر بھارت مزید تنہا ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی حمایت سے مودی کا جھوٹا بیانیہ زمین بوس ہو گیا، ملایشیا کے بیان سے بھارت کا پاکستان کا نام بدنام کرنے کا عالمی پروپیگنڈا ایک بار پھر ناکام ہو گیا، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی بڑھتی حمایت نے مودی کے بیانیے کو مزید کمزور کر دیا ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں