مودی سرکار نے ڈیفنس انٹیلی جنس کے ڈی جی جنرل رانا کو عہدے سے ہٹادیا
مودی سرکاری نے ڈیفنس انٹیلی جنس کے ڈی جی جنرل رانا کو عہدے سے ہٹا دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مودی سرکاری نے ڈیفنس انٹیلی جنس کے ڈی جی جنرل رانا کو عہدے سے ہٹا دیا۔

سکیورٹ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجی قیادت میں بڑی تبدیلی ہوئی ہے،بھارتی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کو جبری طور پر اندمان و نکوبار (المعروف کالا پانی)میں بھیج دیا۔

جنرل رانا کا دور دراز اور سخت کالے پانی کے علاقے میں تبادلہ خفیہ "را"دستاویزات سے جوڑا جا رہا ہے، جو کہ دی ریزیڈنٹ فرنٹ (ٹی آر ایف)نے بھی حاصل کر لی اور تمام دنیا کو دکھا دی،لیکڈ ڈاکومنٹس نے خفیہ بھارتی ایجنسی RAW کو عالمی سطح پر مذاق بنا دیا۔

پہلگام آپریشن کی صداقت پر لیکڈ رپورٹس نے بھارتی حکومت کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا، ڈاکومنٹ میں اعلیٰ سطح کے جھوٹے آپریشنز میں فوجی و سکیورٹی اداروں کا کردار سامنے آ گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لیکڈ فائل جنرل رانا کی ذاتی حفاظت میں دی گئی تھی، بھارتی حکومت کی تحقیقات کے مطابق لیکڈ فائلز جنرل رانا کے دفتر سے میڈیا تک پہنچیں جس کے بعد جنرل رانا کو فوری طور پر ڈی آئی اے کی سربراہی سے ہٹانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جنرل رانا کو اندمان و نکوبار سٹیشن ٹرانسفر کیا گیا ہے جو بیماریوں، تنہائی اور ناکافی سہولیات والا سخت فوجی اسٹیشن تصور کیا جاتا ہے۔

دفاعی ماہرین کا  کہنا ہے کہ جنرل رانا کی بےتوقیری اور اختیار سے اس طرح کی بےعزتی کے ساتھ ہٹایا جانا بھارتی قیادت اور سپاہیوں پر ذہنی دباؤ ڈالے گا، جنرل رانا اور دیگر عسکری قیادت کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ہٹنا ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو نادرن کمانڈ کے عہدے سے ہٹا کر پراتک شرما کو تعینات کردیا گیا تھا جبکہ بھارتی فضائیہ کے ڈپٹی ایئر مارشل سوجیت پوشپاکر دھرکر کو بھی برطرف کیا جا چکا ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں