امریکہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل سے کام لینے کی اپیل
US on India Pakistan tensions
فائل فوٹو
واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ امن و امان قائم کرنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک اہم بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیتا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں، یہ معاملہ امریکہ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اس معاملے پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں کسی بھی ممکنہ بگاڑ سے بچنے کیلئے سرگرم ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سینیٹر مارکو رو بیو جلد پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے براہِ راست رابطہ کریں گے، تاکہ تناؤ کو کم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ان کے مطابق مارکو رو بیو دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی اس حوالے سے مشاورت کریں گے۔

ٹیمی بروس کا مزید کا کہنا تھا کہ امریکہ کشمیر میں پیش آنے والے حالیہ واقعے سے بھی پوری طرح باخبر ہے اور ٹرمپ انتظامیہ اس تناظر میں دونوں ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

خیال رہے کہ عالمی سطح پر اس بیان کو پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی ایک مثبت کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.70 ▼ 0.33
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.32 ▲ 1.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.35 ▲ 2.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.14 ▼ 0.89
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.33 ▼ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,310 ▲ 108
Gold 22K Per Tola 396,284 ▲ 99
Gold 21K Per Tola 378,271 ▲ 95
Gold 18K Per Tola 324,232 ▲ 81
Silver Per Tola 6,144 ▼ 91
Platinum Per oz (USD) 1,664 ▼ 16.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.86 ▲ 1.20
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں