سعودی شہزادی نورہ بنت بندر انتقال کرگئیں

سعودی شہزادی نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود / فائل فوٹو
March, 14 2025
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی شہزادی نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود انتقال کرگئیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادی نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود کا انتقال ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی شہزادی کی نماز جنازہ آج مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
شہزادی نورہ سعودی عرب کے شاہی خاندان کی ایک اہم شخصیت تھیں اور ان کا انتقال شاہی خاندان کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔ شہزادی نورہ کی موت پر ملک بھر میں سوگ کا ماحول ہے۔ شاہی خاندان اور عوام کی دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں تاکہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں صبر کا مظاہرہ کر سکیں۔