
اطار پارٹی میں انہوں نے نہ صرف روزہ رکھا بلکہ مسلمانوں کی طرح سفید لباس پہن کر اور سر پر ٹوپی رکھ کر باجماعت نماز بھی ادا کی۔ ان کی یہ دعوت افطار 7 مارچ کو چنائی میں واقع YMCA گراؤنڈز پر منعقد ہوئی، جہاں مقامی مسلم کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
تھلاپتی وجے کی افطار پارٹی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ روزہ داروں کے ساتھ مل کر نماز پڑھتے ہوئے اور افطار کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مداحوں نے ان کی رواداری، ہم آہنگی اور یکجہتی کے جذبے کو بہت پسند کیا ہے۔
تھلاپتی وجے نے پورا دن روزہ رکھا اور اسلامی روایات کے مطابق نماز ادا کی۔ افطار پارٹی میں 15 مقامی مساجد کے اماموں کو بھی مدعو کیا گیا تھا، جنہوں نے اس موقع پر اپنی دعاؤں اور نیک خواہشات سے حاضرین کا حوصلہ بڑھایا۔
واضح رہے کہ تھلاپتی وجے ایک عیسائی ہیں،جنہوں اپنے عمل سے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کی مثال پیش کی ہے۔
ذہن نشین رہے کہ تھلاپتی وجے نے گزشتہ سال اپنی سیاسی جماعت تامل ناڈو ویٹری کازھاگم (TVK) کی بنیاد رکھی تھی، وہ اس وقت 2026 میں ہونے والے تامل ناڈو اسمبلی کے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں،انہیں حال ہی میں Y اسکیل سکیورٹی کا تحفظ بھی فراہم کیا گیا ہے، جس میں 8 افراد پر مشتمل سکیورٹی ٹیم شامل ہے، جس میں سے 2 کمانڈوز اورباقی پولیس اہلکارشامل ہیں۔
تھلاپتی وجے آج کل اپنی فلم ’’جنا نایگن‘‘ کی تیاری میں بھی مصروف ہیں، جسے ایچ وینوتھ ڈائریکٹ کر رہے ہیں،اس فلم کے بعد وہ فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیارکرکے مکمل طور پر سیاست میں مصروف ہوجائیں گے۔