امریکا: مسافر طیارہ اور ہیلی کاپٹر میں تصادم، تمام 67 افراد ہلاک
مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے ہولناک تصادم میں 3 فوجیوں سمیت 67 افراد ہلاک ہوگئے جس میں پاکستانی خاتون بھی شامل ہیں
مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر میں ہولناک تصادم کا منظر/ فائل فوٹو
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے ہولناک تصادم میں 3 فوجیوں سمیت 67 افراد ہلاک ہوگئے جس میں پاکستانی خاتون بھی شامل ہیں۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم کے بعد طیارے کے ٹکرے ٹکرے ہوگئے۔ طیارے میں سوار تمام 64 افراد اور ہیلی کاپٹر میں سوار 3 فوجی ہلاک ہوگئے، حادثے پاکستانی خاتون عسری حسین بھی لقمہ اجل بنیں۔

طیارے میں 60 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے جبکہ بلیک ہاک ہلیک کاپٹر میں 3 فوجی موجود تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے سے اب تک 27 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

واشنگٹن میں پیش آنے والے اس افسوسناک طیارے حادثے میں پاکستانی خاتون عسری حسین بھی زندگی کی بازی ہار گئیں، خاتون کے شوہر حماد رضا نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ واشنگٹن کی میئر میرئیل باوزر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ شدید سرد موسم اور حادثے کے باعث کسی کے بھی زندہ بچ جانے کے امکانات نہیں ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے پر برہمی کا اظہار کیا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ حادثہ رونما ہونے سے روکا جاسکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا، ہیلی کاپٹر غلط وقت پر غلط جگہ پر موجود تھا، وقت پرخبردار نہیں کیا گیا، کوئی زندہ نہیں بچا، یہ دن تکلیف دہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق وزرائے اعظم جو بائیڈن اور باراک اوباما پر بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹریفک کنٹرول کی نوکریوں کے لیے ایسے لوگوں کو بھرتی کیا جو معمولی ذہانت کے حامل تھے۔