بھارتی افواج: ناکامیوں کی ایک طویل داستان

بھارتی فوج/ فائل فوٹو
January, 15 2025
سرینکر: (سنو نیوز) بھارتی فوج کو غیر متوازن حکمت عملی کے باعث اندرونی اور بیرونی محاذوں پر مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ‘آپریشن آل آؤٹ’ ایک بڑی ناکامی کا شکار ہوگیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پبلک ریلیشنز مہم ناکام، عالمی سطح پر فوج کی شہرت داغدار ہوگئی۔
کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں پر مقامی شہریوں کا شدید احتجاج جاری ہے۔ بھارتی فوج کے اہلکاروں کا نفسیاتی دباؤ بڑھنے سے خودکشی کے واقعات اور ذہنی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج میں خودکشی کے واقعات میں بھی اضافہ ہونے لگا۔ 2022 میں 40 سے زائد فوجی اہلکاروں نے زندگی کا خاتمہ کیا۔
بھارتی افواج کے جوانوں میں بڑھتے غصے اور بدعنوانی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔ بھارت کے ہائپرسونک میزائل پروگرام کو بھی متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔