قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
File photo
لاہور: (سنو نیوز) مقبوضہ کشمیر میں 3 اور نوجوان ظالم بھارتی فوج کے ظلم کی نظر ہو گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا ظلم دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے، بھارتی فوجیوں نے جموں میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے، نوجوانوں کو اکھنور میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیاگیا، اکھنور میں آپریشن کے بعد دوسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل اسی علاقے میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی پر حملہ ہوا، بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں ایک نوجوان گرفتار کر لیا، نوجوان کو محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، بے گناہ کشمیریوں کو گرفتارکرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں اس طرح کی کارروائیاں ایک معمول بن چکی ہیں، 5 اگست 2019 سے اب تک 25 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکومت کی آر ایس ایس پر مبنی پالیسیاں علاقائی ہم آہنگی کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں، کئی دہائیوں سے، بھارت تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، جنوبی ایشیا بھارتی محاذ آرائی کی وجہ سے عدم استحکام کا شکارہے، جموں و کشمیر پر بھارت کا وحشیانہ قبضہ جنوبی ایشیا میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے، جنوبی ایشیاء میں امن، عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.15 ▼ 0.40
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.29 ▼ 0.39
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.37 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 459,545 ▼ 668
Gold 22K Per Tola 421,249 ▼ 612
Gold 21K Per Tola 402,101 ▼ 584
Gold 18K Per Tola 344,658 ▼ 501
Silver Per Tola 6,909 ▲ 27
Platinum Per oz (USD) 1,841 ▲ 32.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 367.75 ▲ 21.88
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں