ایران نے اسرائیل پر بلیسٹک میزائل داغ دیے
October, 1 2024
اسلام آباد:(سنو نیوز)اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے سرائیل پر بلیسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ دعویٰ جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں،ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے ہیں۔
تاحال ایران کی جانب سے ابھی حملے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
خبرایجبسی کے مطابق اسرائیل میں پیشگی سائرن بجا دیے گئے ہیں، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا اعلان کر دیا گیا اوراسرائیلی جنگی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب موجودہ صورتحال کے تناظر میں امریکی صدر نے بھی ہنگامی طورپر قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ بلا لی ہے۔
واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود کشیدہ صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے،جس سے خطے میں مزید بحران جنم لے سکتا ہے۔
ضرور پڑھیں
ایلون مسک کا ٹیسلا سے دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی تنخواہ کا مطالبہ
October, 28 2025
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
October, 27 2025
ییل یونیورسٹی امریکا کا غیر ملکی طلبہ کیلئے فلی فنڈڈ سکالر شپ کا اعلان
October, 26 2025
گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری
October, 26 2025