تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے نجی بزنس جیٹ طیارے کو بھارتی فضائی حدود کے استعمال سے منع کر دیا،بزنس جیٹ طیارہ دبئی سے ہوتا ہوا سندھ سے بھارتی حدود میں داخل ہوا، بزنس جیٹ طیارے کو بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی احمد آباد کے اوپر فضا میں روک دیا گیا،طیارے کا رجسٹریشن نمبر P4BFR ہے۔
بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے عالمی سول ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 45 منٹ تک طیارے کو احمد آباد کی فضائی حدود میں روکنے کے بعد آگے بڑھنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا،بھارتی ائر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کوفوراً بھارتی فضائی حدود سے باہر جانے کے احکامات دیے۔
ذرائع کے مطابق اجازت نہ ملنے پر بزنس جیٹ طیارہ سندھ کی حدود میں چکر لگا کر پاکستان سے ہی واپس دبئی کی جانب پرواز کرگیا،دوسری جانب کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں واپس آنے پر خوش آمدید کہا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کے کپتان کو بھارتی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کی اجازت سے منع کیا تھا۔
واضح رہے کہ بزنس جیٹ طیارہ کو پاکستان کے بعد بھارتی فضائی حدود سے پروز کر کے تھائی لینڈ کے ایئرپورٹ سموئی لینڈ کرنا تھا۔
خیال رہے کہ بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر طیارے کا کنٹرول کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کے حوالے کر دیا گیا تھا،یہ افسوسناک واقع عالمی فضائی سفر کے اصولوں کے تحفظ اور قوانین کے اطلاق میں بھارتی ہٹ دھرمی اور نامناسب رویے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔