ہم حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئے: اسرائیلی جنرل
We succeeded in targeting Hassan Nasrallah: Israeli general
 
یروشلم:(ویب ڈیسک)آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی کا بیان حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے دعوے پر سامنے آیا ہے۔
 
آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ ہرزی حلوی نے کہا کہ کافی تیاری کے بعد اسرائیلی فوج نے لبنان میں نصراللہ اور حزب اللہ کے ہیڈکوارٹرز کو ایک حملے میں نشانہ بنانے کے منصوبے کو فعال کیا۔
 
آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف نے کہا، "وقت بالکل درست تھا، ہم نے بڑی درستگی کے ساتھ حملہ کیا۔"
 
ہرزی حلوی نے کہا کہ ہمارے پاس مزید حملے کرنے کی صلاحیت ہے۔
 
کچھ عرصہ قبل آئی ڈی ایف نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی ہلاکت کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا تھا۔ جس کے بعد آئی ڈی ایف نے ویڈیو کلپ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا ہے۔
 
حزب اللہ نے ابھی تک حسن نصر اللہ کے قتل کے اسرائیل کے دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔