مسجد قباء: اسلامی تاریخ کا روشن مینارہ
Image
مدینہ منورہ:(ویب ڈیسک)مدینہ منورہ کی تاریخی مسجد قباء، جو اسلامی ریاست کی پہلی مسجد کے طور پر جانی جاتی ہے، آج بھی اپنی شان و شوکت اور عظمت کے ساتھ قائم ہے۔
 
 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے پہلے سال اس مسجد کی بنیاد اپنے مبارک ہاتھوں سے رکھی۔
 
 مسجد قباء مدینہ منورہ کے جنوب مغرب میں مسجد نبوی ﷺسے تقریباً چار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
 
مسجد قباء کی تعمیر و توسیع کا سلسلہ چودہ صدیوں پر محیط ہے۔ موجودہ دور میں سعودی حکومت نے مسجد کی توسیع اور تزئین پر خصوصی توجہ دی ہے۔
 
 
 حالیہ تعمیراتی کام سعودی حکومت کے دور میں مکمل ہوا، جس پر تقریباً 90 ملین ریال کی لاگت آئی۔ 
 
مسجد کی اندرونی دیواروں پر قرآنی آیات کی خطاطی اور اس کے گنبد و میناروں کی خوبصورت نقش و نگار اسلامی فن تعمیر کا بہترین نمونہ پیش کرتے ہیں۔
 
مسجد کے اندرونی صحن میں دھوپ سے بچنے کے لیے ایک جدید خودکار سائبان نصب کیا گیا ہے جو برقی رو سے کھلتا اور بند ہوتا ہے۔
 
 
 مسجد قباء میں بیک وقت 20ہزار افراد نماز ادا کر سکتے ہیں، جو حج اور عمرہ کے دوران دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے ایک بہترین سہولت فراہم کرتی ہے۔
 
ہر سال لاکھوں زائرین روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے بعد مسجد قباء کا بھی رخ کرتے ہیں۔ اس کی تاریخی اور روحانی اہمیت کی وجہ سے مسجد قباء میں ہمیشہ زائرین کا ہجوم رہتا ہے۔
 
مسجد قباء نا صرف مدینہ منورہ کی ایک اہم عبادت گاہ ہے بلکہ اسلامی تاریخ کا ایک اہم ورثہ بھی ہے جو اپنی عظمت اور شان و شوکت کے ساتھ آج بھی قائم ہے۔
 
         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں