سونے کی سب سے بڑی انگوٹھی
Image
دبئی:(ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا، اس کا وزن اور قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
 
سونے کی چمک سب کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ اگر آپ بھی سونے کے شوقین ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں۔ ہم آپ کو دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ اسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ دبئی پہنچ رہے ہیں۔
 
اس انگوٹھی کی قیمت تقریباً 3 ملین ڈالر ہے۔ دبئی کی مشہور جیولری شاپ ڈیرہ گولڈ سوک میں یہ سونے کی انگوٹھی نمائش کیلئے رکھی گئی ہے۔
 
 
21 کیرٹ کی انگوٹھی کا وزن تقریباً 64 کلوگرام (141 پاؤنڈ) ہے، اور اس میں 5.1 کلوگرام (11 پاؤنڈ) قیمتی پتھر ہیں۔
 
ایمریٹس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اس انگوٹھی کو بنانے میں 55 کاریگروں کو 45 دن لگے۔
 
 جس میں 615 سوارووسکی کرسٹل بھی ہیں۔ اس انگوٹھی کے پاس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ ہے اور اسے ورلڈ گولڈ کونسل نے بھی تسلیم کیا ہے۔
 
 
اس انگوٹھی کو  2000 ءمیں بنانے میں547,000 ڈالر لاگت آئی۔ 
 
اس وقت سونے کی قیمت تقریباً 250 ڈالر فی اونس تھی۔ آج مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1,497.50 ڈالر فی اونس کے لگ بھگ منڈلا رہی ہے۔