نئی پاسپورٹ ایپلیکیشن کے نفاذ میں تیزی کا فیصلہ
محمد علی رندھاوا نے تمام فیلڈ دفاتر کو آئی ٹی انفراسٹرکچر اپ گریڈ کرنے اور پاسپورٹ ایپلیکیشن کے نفاذ کو تیز کرنے کا احکامات جاری کیے۔
اجلاس میں تمام پاسپورٹ ڈیٹا انٹری کاؤنٹرز پر ڈبل اسکرین سسٹم نصب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ درخواست گزار اپنی ذاتی معلومات خود دیکھ، تصدیق اور درست کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: 40 اور 25 ہزار روپے کے پریمیئم پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
انہوں نے دفاتر میں عوام اور عملے کی حفاظت و سکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی، دفاتر میں محفوظ، منظم اور سکیور ماحول، واضح داخلی و خارجی راستوں، مناسب ہنگامی انتظامات اور دیگر ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ہدایت کی کہ عوام کو بہتر، محفوظ، شفاف اور مؤثر پاسپورٹ سروسز کی فراہمی کیلیے تمام اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔