7 جولائی کو گوگل پر پوری دنیا کیا سرچ کر رہی تھی؟ جانیے

Google Search Record
فائل فوٹو
Updated | Published July, 20 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک سنسنی خیز مقابلے نے نہ صرف فٹبال شائقین کو دیوانہ بنایا بلکہ گوگل سرچ کی تاریخ میں بھی نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

گوگل کے مطابق 7 جولائی کو ہونے والے ایک میچ کے دوران دنیا بھر میں اتنی زیادہ سرچز کی گئیں کہ کمپنی کی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹریفک والا دن ریکارڈ ہو گیا۔

یہ تاریخی لمحہ ارجنٹینا اور مصر کے درمیان ورلڈ کپ راؤنڈ آف 16 کے میچ کے دوران آیا، جب ارجنٹینا نے فیصلہ کن گول کر کے میچ کا رخ تبدیل کیا۔ اس گول کے فوراً بعد دنیا بھر کے فٹبال مداحوں نے انٹرنیٹ کا رخ کیا اور گوگل پر معلومات تلاش کرنے لگے۔

گوگل کے نالج اینڈ انفارمیشن شعبے کے سربراہ نک فوک کے مطابق 7 جولائی (پاکستانی وقت کے مطابق 8 جولائی) کو ہونے والے اس مقابلے کے دوران گزشتہ 28 سال کی تاریخ میں سب سے زیادہ سرچ ٹریفک ریکارڈ کیا گیا۔

گوگل ترجمان نے اگرچہ سرچز کے درست اعداد و شمار جاری نہیں کیے، تاہم بتایا گیا کہ ارجنٹینا کے فیصلہ کن گول کے بعد فی سیکنڈ ریکارڈ تعداد میں سرچز کی گئیں۔ اس وقت صورتحال ایسی تھی جیسے دنیا بھر کے لوگ ایک ہی وقت میں ایک ہی چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا اختتام بھی ڈرامائی انداز میں ہوا، جہاں اسپین نے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو ایک صفر سے شکست دے کر عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ اسپین نے 16 سال بعد دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں