خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Oil Price Increase
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published July, 20 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے اثرات عالمی منڈیوں پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جہاں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 فیصد تک اضافہ ہوا، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کے فیوچر میں 2.77 ڈالر یا 3.14 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 90.87 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، یہ قیمت 11 جون کے بعد بلند ترین سطح قرار دی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 15.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اپریل کے بعد سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے عالمی سطح پر تیل کی فراہمی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے ہیں، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روٹی 25 اور نان 35 روپے کا ہوگیا، شہری پریشان

دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2.35 ڈالر یا 2.85 فیصد اضافے کے بعد 84.84 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا، جو 12 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ ہفتے ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 15.5 فیصد اضافہ ہوا، جو مارچ کے آغاز کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار بڑھوتری ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں