روٹی 25 اور نان 35 روپے کا ہوگیا، شہری پریشان

Pakistan Inflation
فائل فوٹو
Updated | Published July, 19 2026 |
ویب ڈیسک:(ویب ڈیسک) ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں خود اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

نان بائیوں کے مطابق روٹی کی قیمت میں 9 روپے جبکہ نان کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد روٹی کی نئی قیمت 25 روپے اور نان کی قیمت 35 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پرانے نرخوں پر روٹی اور نان کی فروخت ممکن نہیں رہی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2400 روپے تک پہنچ چکی ہے، جس سے کاروباری اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔

نان بائیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کو تسلیم نہ کیا گیا تو وہ تندور بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

دوسری جانب شہریوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل بڑھتی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، آمدن میں اضافہ نہیں ہو رہا جبکہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیا کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران کشیدگی: تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سفید پوش طبقے کے افراد کا کہنا ہے کہ گھریلو بجٹ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اور اب روٹی جیسی بنیادی ضرورت مہنگی ہونے سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور روٹی و نان کی قیمتیں دوبارہ کم ہو سکیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں