فیس بک سروس پاکستان سمیت دنیا بھر میں متاثر

Facebook Down Today
فائل فوٹو
Updated | Published July, 19 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں شامل فیس بک کی سروس پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں متاثر ہوگئی، جس کے باعث لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سروس میں خرابی کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق دنیا بھر میں متعدد صارفین نے فیس بک کے استعمال میں مسائل کی شکایات درج کرائیں۔ صارفین کو لاگ اِن کرنے، پوسٹس لوڈ کرنے اور دیگر فیچرز استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ دنیا کے مختلف حصوں سے صارفین کی جانب سے فیس بک سروس میں خرابی کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ تاہم ابتدائی طور پر سروس متاثر ہونے کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

پاکستان میں بھی متعدد صارفین نے فیس بک کے اچانک متاثر ہونے کی شکایات کیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس حوالے سے مختلف تبصرے سامنے آنے لگے۔

فیس بک کی ملکیتی کمپنی میٹا کی جانب سے تاحال سروس میں خلل کی وجہ یا بحالی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کبھی کبھار تکنیکی مسائل کے باعث عارضی تعطل پیدا ہو جاتا ہے، جسے متعلقہ ٹیمیں فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے چیٹ جی پی ٹی سے 50 ہزار ڈالر جیتنے کا موقع

واضح رہے کہ فیس بک دنیا بھر میں اربوں صارفین رکھنے والا بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے، جہاں روزانہ کروڑوں افراد رابطے، معلومات کے تبادلے اور مختلف سرگرمیوں کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں، سروس میں معمولی تعطل بھی بڑی تعداد میں صارفین کو متاثر کر سکتا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.72 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.71 ▼ 0.12
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.35 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.00 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,705 ▼ 3,192
Gold 22K Per Tola 383,813 ▼ 2,926
Gold 21K Per Tola 366,367 ▼ 2,793
Gold 18K Per Tola 314,029 ▼ 2,394
Silver Per Tola 5,826 ▼ 178
Platinum Per oz (USD) 1,599 ▼ 74.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 316.15 ▲ 5.44
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں