آئی فون 18 سیریز کی متوقع قیمتیں سامنے آگئیں

iPhone 18 Price
فائل فوٹو
Updated | Published June, 26 2026 |
کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں آئی فون کے شوقین افراد کیلئے ایپل کی نئی آئی فون 18 سیریز کی متوقع قیمتوں اور لانچ پلان سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے جون 2026 کے آغاز میں اشارہ دیا تھا کہ کمپنی کو آئی فونز کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، عالمی سطح پر میموری (ریم) اور اسٹوریج چپس کی قلت کے باعث پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم انہوں نے اس وقت نئی قیمتوں کی تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔

اب سرمایہ کاری کے ادارے جے پی مورگن کے ایک تجزیہ کار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل ہر نئے آئی فون ماڈل کی قیمت میں گزشتہ نسل کے مقابلے میں صرف 50 ڈالر اضافہ کرے گا، کمپنی اضافی لاگت کو کم کرنے کیلئے اپنے تیار کردہ سی سیریز موڈیم سمیت دیگر اندرونی ٹیکنالوجیز استعمال کرے گی تاکہ قیمتوں میں بڑا اضافہ نہ کرنا پڑے۔

متوقع قیمتوں کے مطابق آئی فون 18 پرو کی ابتدائی قیمت 1149 ڈالر ہوگی، جبکہ آئی فون 18 پرو میکس 1249 ڈالر سے فروخت کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل مختلف رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ نئے ماڈلز کی قیمتیں 200 ڈالر تک بڑھ سکتی ہیں، تاہم تازہ تجزیے نے صارفین کیلئے کسی حد تک اطمینان بخش صورتحال پیش کی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث دنیا بھر میں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے میموری اور اسٹوریج چپس کی طلب غیر معمولی حد تک بڑھ چکی ہے۔ اسی سبب چپ بنانے والی کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کیا، جس کا اثر اسمارٹ فون انڈسٹری پر بھی پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی فون 18 پرو میکس : نئے رنگوں نے دھوم مچا دی

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صرف آئی فون 18 پرو میں استعمال ہونے والے میموری اور اسٹوریج پرزہ جات کی لاگت، آئی فون 17 کے مقابلے میں تقریباً 150 ڈالر زیادہ ہو سکتی ہے۔

توقع ہے کہ ستمبر 2026 میں کمپنی آئی فون 18 پرو اور اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرائے گی، جبکہ آئی فون 18 اور آئی فون ایئر 2 کو 2027 کے آغاز میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.78 ▲ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.62 ▲ 0.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.22 ▲ 0.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 738
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 676
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 646
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 553
Silver Per Tola 6,644 ▲ 34
Platinum Per oz (USD) 1,751 ▲ 4.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92 ▼ 1.70
Diesel HSD Per Litre 247.34 ▼ 0.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68 ▼ 0.27
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں