آئی فون 18 پرو میکس : نئے رنگوں نے دھوم مچا دی

آئی فون 18 پرو میکس
سوشل میڈیا پر آئی فون 18 پرو میکس کے ایلومینیم فریمز کی تصاویر لیک ہوئی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 9 2026 |
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئندہ فلیگ شپ سمارٹ فون آئی فون 18 پرو میکس کے ممکنہ رنگوں سے متعلق نئی لیک سامنے آگئی ہے، جس کے بعد صارفین میں بے چینی اور دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر آئی فون 18 پرو میکس کے ایلومینیم فریمز کی تصاویر لیک ہوئی ہیں، جن میں فون کو تین مختلف رنگوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔ لیک ہونے والے رنگوں میں “ڈارک چیری”، “کلاؤڈ بلیو” اور بلیک شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق “ڈارک چیری” رنگ کو ایپل کے آئندہ ماڈلز کا مرکزی اور نمایاں کلر قرار دیا جا رہا ہے۔ ماضی میں بھی ایسی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں کہ کمپنی اس بار گہرے سرخ یا وائن شیڈ رنگ کو متعارف کراسکتی ہے، اور نئی لیک نے ان افواہوں کو مزید تقویت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون میں اے آئی فوٹو ایڈیٹنگ فیچرز متعارف

اسی طرح “کلاؤڈ بلیو” رنگ بھی صارفین کی توجہ حاصل کررہا ہے، جو ہلکے نیلے رنگ کا منفرد شیڈ دکھائی دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ رنگ ایپل کے میک بک ایئر کے لائٹ بلیو کلر سے کچھ مختلف اور زیادہ نمایاں محسوس ہوتا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کو رواں سال ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جبکہ ان کے ساتھ نئے آئی فون الٹرا ماڈل کی لانچ بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب آئی فون 18 اور آئی فون 18ای ماڈلز اگلے سال موسمِ بہار میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں، تاہم کمپنی کی جانب سے اب تک ان لیکس یا نئے رنگوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.78 ▲ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.62 ▲ 0.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.22 ▲ 0.16
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.15
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 738
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 676
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 646
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 553
Silver Per Tola 6,644 ▲ 34
Platinum Per oz (USD) 1,751 ▲ 4.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 325.92 ▼ 1.70
Diesel HSD Per Litre 247.34 ▼ 0.08
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 289.68 ▼ 0.27
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں