پی ٹی اے کا جعلی کالز اور میسجز کے حوالے سے الرٹ جاری
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جعلی کالز اور ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جعلی کالز اور ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری الرٹ میں شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ جعلی فون کالز اور ایس ایم ایس سے محتاط رہیں، اسکیمرز شہریوں کی ذاتی معلومات چوری کرنے کے لیے اپنا تعارف پی ٹی اے، بینک یا کورئیر سروسز کے نمائندہ کے طور پر کرواتے ہیں۔

شہریوں کو الرٹ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی بھی صورت میں اپنا شناختی کارڈ نمبر، او ٹی پی یا پاس ورڈ ہرگز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور نامعلوم یا مشکوک لنکس پر ہرگز کلک نہ کریں۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی فراڈ یا جعلی پیغام کی شکایت complaint.pta.gov.pk یا PTA CMS APP (گوگل پلے یا ایپل اسٹور) پر رجسٹرڈ کروائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی اے نے جعلی سمز کے اجرا سے بچنے کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا تھا کہ سڑکوں، چوک چوراہوں، بازاروں سے مفت سم نہ لیں اور نئی سم موبائل کمپنی کے کسٹمر سروس سینٹر یا فرنچائز سے ہی خریدیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے موبائل صارفین کیلئے ٹول فری نمبرز پر کال مفت کردی

ہدایت نامہ میں کہا گیا تھا کہ شہری یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی اجازت کے بغیر کوئی سم آپ کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نہ ہو، مفت سم کے لالچ میں اپنی بائیو میٹرک تصدیق نہ کروائیں، دھوکا دہی سے آپ کے نام پر دوسری سم کا اجراء بھی کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ شہری اپنے نام پر رجسٹرڈ اضافی اور غیر استعمال شدہ سمز کو فوری طور پر بلاک کروائیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں