پی ٹی اے کا کل فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے دوسرے مرحلے کا انعقاد
Pakistan 5G auction
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کل فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کرے گا۔

اس مرحلے میں ان فریکوئنسی بینڈز کی حتمی پوزیشننگ طے کی جائے گی جو ٹیلی کام کمپنیوں نے نیلامی کے پہلے مرحلے میں حاصل کیے تھے۔

حکام کے مطابق دوسرا مرحلہ اسائنمنٹ بیسڈ نیلامی ہوگا جس میں2600 میگا ہرٹز اور3500 میگا ہرٹز کے اسپیکٹرم بینڈ شامل ہوں گے۔

ٹیلی کام آپریٹرز ان فریکوئنسی رینجز میں اوپر، درمیان یا نچلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے بولی لگائیں گے جس سے یہ طے ہوگا کہ ان کے اسپیکٹرم بلاکس کس جگہ پر ہوں گے۔

اگر شریک ٹیلی کام کمپنیاں آپس میں اسپیکٹرم کی پوزیشننگ پر متفق ہو جاتی ہیں تو ریگولیٹر بغیر بولی کے ہی حتمی الاٹمنٹ کر دے گا۔ تاہم اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو کمپنیاں اپنی پسندیدہ پوزیشن حاصل کرنے کے لیے بولی کے عمل میں حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام، 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ کا اعلان

ریگولیٹر نے ابتدائی پوزیشننگ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کی ہے جو مزید بولی کے مراحل کی صورت میں بڑھ کر دس لاکھ ڈالر تک جا سکتی ہے۔

اس سے پہلے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ پہلے مرحلے میں تقریباً چار سو اسی میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت کیا گیا تھا جس سے حکومت کو تقریباً پانچ سو سات ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی۔

 

ضرور پڑھیں