مارک گرمن کے مطابق ایپل اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے بعد ایک نئے چھوٹے اور فلپ اسٹائل (عمودی) فولڈ ایبل فون پر کام کررہی ہے لیکن یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور مارکیٹ میں آنے کی یقین دہانی نہیں کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اگر یہ ماڈل لاونچ ہوتا ہے تو سام سنگ گلیکسی زیڈ فلپ 7 اور موٹرولا ریزر جیسے موجودہ فولڈ ایبل فونز کے ساتھ مقابلہ کرے گا، معلومات کے مطابق ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ممکنہ طور پر رواں سال آئے گا اور صارفین کے ردعمل کے بعد دوسرا ماڈل لاونچ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں پاکستانیوں کے لیے مکمل فنڈڈ بزنس ایسوسی ایٹس پروگرام کا آغاز
اطلاعات ہیں کہ ایپل نے فلپ اسٹائل کے ابتدائی ماڈلز بھی تیار کیے ہیں اس کے علاؤہ کمپنی ایک بڑے فولڈ ایبل فون پر بھی کام کررہی ہے جو کتاب کی طرح کھلے گا لیکن اسکی تیاری میں مشکلات کی وجہ سے اسے ممکنہ طور پر 2029 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے۔