پی ٹی سی ایل گروپ نے ٹیلی نار پاکستان کے حصص کی خریداری مکمل کی، کمپی ٹیشن کمیشن پاکستان (سی سی پی )نے پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے انضمام کی باقاعدہ منظوری دے دی۔
حکام کے مطابق انضمام کے بعد پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، انضمام سے ٹیلی کام شعبے میں سرمایہ کاری اور استحکام میں اضافہ ہو گا، صارفین کو بہتر نیٹ ورک، تیز رفتار انٹرنیٹ اور جدید خدمات میسر آئیں گی۔
انضمام کے بعد ملک بھر میں 4 جی نیٹ ورک کی کارکردگی بہتر ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے، دور دراز اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز میں بہتری آئے گی، صارفین کو نیٹ ورک کوالٹی اور کوریج میں نمایاں بہتری ملنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سال پر فراڈ سے بچیں، این سی سی آئی اے کی ایڈوائزری
دونوں کمپنیوں کے انضمام سے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو تقویت ملے گی جس سے ٹیلی کام انفراسٹرکچر میں بڑے پیمانے پر توسیع کا امکان ہے، پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کا انضمام مارکیٹ میں مسابقت برقرار رکھنے کا باعث بنے گا، انضمام سے کاروباری ماحول اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔
پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کو جدید ڈیجیٹل حل اور بہتر کنیکٹیوٹی فراہم کی جائے گی۔
پی ٹی سی ایل گروپ نے شفاف اور قانونی تقاضوں کے تحت انضمام مکمل کیا، ٹیلی کام شعبے میں یہ انضمام مستقبل کی ضروریات کے مطابق اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔